گراں فروشو ں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی مہم جاری

  • April 29, 2015, 8:22 pm
  • National News
  • 55 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی کی خصوصی ہدایت پر شہر میں گراں فروشو ں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی مہم جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسپیشل مجسٹریٹ شفیع آغا نے زرغون آباد اور تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی پر عمل کرتے ہوئے 40دکانوں کی چیکنگ کی اور سرکاری ریٹ کے برخلاف اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 44000/-روپے جرمانے جبکہ 20دکانداروں کو وارننگ دی ۔اس کے علاوہ اسپیشل مجسٹریٹ ببرک خان نے شہر کے مختلف علاقوں میں دکانوں پر چھاپے مارے ۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر مجموعی طور پر 10000/-روپے جرمانہ کیا۔واضح رہے کہ شہر میں تجاوزات، شورومز، پلاسٹک کی دکانوں اور گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔