کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ دوسرے روز بھی کہیں کہیں بارش

  • May 9, 2015, 9:26 pm
  • Breaking News
  • 61 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ دوسرے روز بھی کہیں کہیں بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ، پشین سمیت صوبے کے بعض دیگر علاقوں میں ہفتہ کے روز بھی تیز ہواؤں کے ساتھ کئی موسلادھار تو کئی ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ۔ واضح رہے جمعہ کے روز بھی کوئٹہ ، پشین ، قلعہ عبداللہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی تھی ۔