جعفرآباد میں اہلکاروں سے نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار

  • May 9, 2015, 9:28 pm
  • National News
  • 30 Views

جعفرآباد ( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں اہلکاروں سے نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری اسلحہ چھین کر فرارہو گئے پولیس نے مختلف علاقوں سے چھاپے کے دوران 8افراد کو گرفتار کر لیا اطلاعات کے مطابق پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی تھانہ کے دو اہلکاروں مہیم خان اور منظور احمد کو دوران ڈیوٹی گوٹھ بہادر خان کھوسہ کے قریب ڈبل سم کے مقام پر مسلح افراد نے یرغمال بنا کر شدید تشدد کا نشانہ بنا یا اوربعد اہلکاروں کے ہاتھ پاؤں اور آنکھو ں پر پٹی باند کر ان سے2ایس ایم اجی بمعہ میگزین دیگر سامان چھین کر موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 8افراد کوگرفتار کر کہ کارروائی شروع کردی ۔