قلات،مستونگ، پنجگور اوراُورماڑہ میں سرچ آپریشن ،سرچ آپریشن

  • May 14, 2015, 10:03 pm
  • Breaking News
  • 137 Views

کوئٹہ(آئی این پی) فرنٹیئرکوربلوچستان کا حساس اداروں کی اطلاعات پر صوبے کے مختلف علاقوں قلات،مستونگ، پنجگور اوراُورماڑہ میں سرچ آپریشن ،سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے10شرپسند ہلاک اور متعدد گرفتارجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں03ایف سی اہلکار زخمی۔ دہشت گردوں کی قبضے بھاری تعدادمیں اسلحہ،خود کار ہتھیار اوربارود بر آمد۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹےئر کور بلوچستان نے قلات اور مستونگ کے علاقوں جوہان ، اسپلنجی اور بوئی میں کالعدم تنظیم کی کمین گاہوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔آپریشن میں ایف سی کے400سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔کارروائی کے دوران ایف سی اور شرپسندوں کے درمیان طویل شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں08شرپسند ہلاک اورمتعددگرفتار ہوئے جبکہ شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے نتیجے میں03ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔کارروائی میں شرپسندوں کے کیمپوں سے12عدد ایس ایم جیز،20ہینڈگرینیڈاور25کلوگرام بارودبرآمدکیاگیا۔ہلاک اور گرفتار شرپسند سیندک پروجیکٹ کے آئل ٹینکر زکو نذر آتش کرنے،گزشتہ روز نوشکی میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے اور دیگر تخریبی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ایک دوسری کارروائی میں فرنٹیئرکوربلوچستان نے حساس اداروں کی اطلاع پر پنجگور کے علاقے تسپ میں علی الصبح سرچ آپریشن شروع کیا کہ اس دوران نامعلوم شرپسندوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی،فائرنگ کے تبادلے میں02دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 02ایس ایم جیز بمعہ12 میگزین،02 ہینڈ گرینیڈ،03عدد بنڈوریل اور ایک عدد موٹر سائیکل بر آمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف ڈبلیو او کی چھینی ہوئی ٹرک بھی شرپسندوں کے قبضے سے بر آمد کر لیا گیا جبکہ مغوی 03مزدوروں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ایک اور کارروائی میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر اورماڑہ کے علاقے سعید آباد میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے02 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے خودکار ہتھیار اور اور بی ایل ایف کے جھنڈے بر آمد کر لئے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ کوئٹہ میں جوائنٹ روڈپرایف سی نے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکرناجائزتجاوزات کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کے راستے میں خلل بننے والی تجاوزات مسمارکی گئیں۔آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقا صد کی تکمیل کیلئے صوبے میں بدامنی پھیلا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں لیکن فرنٹےئرکور بلوچستان، عوام کے تعاون سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کی بیخ کنی تک ٹار گٹڈ سرچ آپریشن جاری رہے گااور صوبے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے