مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ میری گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا

  • May 16, 2015, 12:52 pm
  • National News
  • 54 Views

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ میری گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا میں اور میرے ساتھی محفوظ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بم دھماکہ کے بعد ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشین کے علاقے رودملازئی کے قریب جلسہ سے واپسی پر میرے قافلے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایا گیا بلٹ پروم گاڑی کی وجہ سے میں اور میرے ساتھی محفوظ رہے انہوں نے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے صوبہ میں عام آدمی سمیت کوئی سیاسی و مذہبی شخصیت محفوظ نہیں ۔