صحبت پور میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی

  • May 18, 2015, 8:18 pm
  • National News
  • 32 Views

صحبت پور(آئی این پی ) صحبت پور میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف سخت نعرہ بازی پانی کی فراہمی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور میں گزشتہ ایک ماہ سے محکمہ پبلک ہیلتھ نے عوام کو پینے کے پانی کی نعمت سے محروم رکھا ہے ۔جس پر آج شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرہ میں اللہ ڈنہ منگریو،محمدنواز کھوسہاورمشتاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے عوام کوپانی جیسی نعمت سے محروم رکھا ہوا ہے۔اور محکمہ کے اہلکار اورآفیسران نے اب صرف ہوٹلوں،برف کے کارخانوں اور سیلونوں کو پیسوں کے عیوض رات کو چپکے سے پانی لائنوں میں چلا کر دیا جا رہا ہے اور رات کوکھلے نلکوں سے کافی پانی ضائع ہو جاتا ہے مگر عوام کو یہ کہ کر پانی نہیں دیا جاتا کہ تالابوں میں پانی کم ہے ۔انھوں نے بلا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صحبت پور واٹر سپلائی عملہ و دیگر کی انکوائری کی جائے اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو پانی کی نعمت فراہم کی جائے تاکہ اس سخت گرمی میں پانی کی نعمت سے لطف اندوز ہوں ۔