ڈپٹی کمشنر قلات کے قافلے پر حملہ

  • May 23, 2015, 8:15 pm
  • National News
  • 32 Views

قلات ( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم افراد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر قلات کے قافلے پر حملہ ، 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ملزمان جوابی کاروائی کے نتیجے میں فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے پنجگور کے قریب ڈپٹی کمشنر قلات ، اسسٹنٹ کمشنر اور سیکورٹی فورسز کے ایک اعلیٰ آفیسر کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ آفیسر کی گاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ملزمان جوابی فائرنگ کے نتیجے میں فرار ہوگئے ۔و اقعہ کے بعد انتظامیہ نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔