کپڑے کی دکا ن پر فا ئرنگ کے نتیجے میں 2افراد جا ں بحق

  • May 27, 2015, 9:25 pm
  • Breaking News
  • 989 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) کو ئٹہ کے علا قے میزان چوک بلدیہ پلا زہ میں واقع کپڑے کی دکا ن پر فا ئرنگ کے نتیجے میں 2افراد جا ں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ،جاں بحق اور زخمی ہو نے والے افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے بتا یا جا رہا ہے پو لیس کے مطا بق بدھ کے روز سہ پہر کو اس وقت مسلح افراد نے بلدیہ پلا زہ میں قائم کپڑے کی دکا ن میں مو جود افراد پر اندھا دھند فا ئرنگ کی جب وہ وہاں کا م میں مصروف تھے فا ئرنگ کی زد میں آکرعلی احمد ا ور حا جی حسن جا ں بحق جبکہ اسحا ق زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ،وقعہ کے بعد شہر بھر میں دکا نیں آ نا فا نا بند ہو گئے اور لو گوں نے گھروں کا رخ کیا ،واضح رہے گزشتہ 4 دنوں کے دوران اب تک ٹارگٹ کلنگ کے باعث 7افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ درجن سے زائد زخمی بھی ہو ئے ہیں واقعات کے تدا رک کے لئے صو با ئی حکو مت نے شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پا بندی عا ئد کی تھی مگر اس کے با وجود بھی بدھ کے روز افسوس نا ک واقعہ رو نما ہوا ۔