محمد خان اچکزئی اور جان جمالی کا اظہار افسوس

  • July 2, 2015, 11:40 pm
  • Breaking News
  • 79 Views

کوئٹہ(آئی این پی) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے گوجرانوالہ کے قریب ٹرین کے حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے جاں بحق ہونے پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے مسافروں پر مشتمل ٹرین کا حادثہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر پوری قوم رنجیدہ ہے گورنر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت کرے اور متاثرہ خاندانوں کو یہ صدمہ صبر وہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے, سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی ٹرین کو پیش آنے والے حادثے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمے کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے جس میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دوران ڈیوٹی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاانہوں نے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔