تحریک طالبان نے پشاور ایئر فورس کیمپ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

  • September 18, 2015, 1:36 pm
  • Breaking News
  • 123 Views

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان نے پشاور ایئرفورس کیمپ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے صحافیوں کو بھیجی گئی ای میل میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔تحریک طالبان کی جانب سے جاری کردہ ای میل میں کہاگیاہے کہ ایئر کیمپ پر حملہ فوجی آپریشن کا جوابی حملہ ہے ۔
واضح رہے کہ فوج کیمپ حملے میں کیپٹن اسفند یار بخاری سمیت 17افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے تما م دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہے ۔

http://dailypakistan.com.pk/peshawar/18-Sep-2015/268960