قندیل بلوچ کی مفتی عبدالقوی سے ملاقات ،سوشل میڈیا پر تصاویروائرل

  • June 21, 2016, 3:02 pm
  • Breaking News
  • 1.15K Views

ماڈل گرل قندیل بلوچ پھر خبروں میں آگئی، مفتی عبدالقوی کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سامنے آ گئیں۔قندیل کا کہنا ہے کہ مفتی صا حب نے اصرار کرکے بلایااور شادی کی پیشکش کی۔ عبدالقوی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا محترمہ اپنی خواہش پر تعویز لینے ہوٹل آئیں۔ عمران خان سے ملاقات کرانے کا بھی اصرار کیا ۔ واپسی پر تصاویر بنائیں اور میری ٹوپی سر پر رکھ لی۔


تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد دونوں ایک دوسرے کے برعکس موقف دےرہے ہیں۔مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ قندیل ان سے تعویز لینے آئی تھیںاور یہی بات جب قندیل بلوچ سے پوچھی گئی تو قندیل کے جواب بالکل مختلف تھے۔


جناح کیپ پہنے قندیل بلوچ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ سیلفیاں خبروں کا موضوع بن گئیں۔ تصاویر میں وہ مفتی عبدالقوی کے انتہائی قریب دیکھی جا سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مفتی عبد القوی اور ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ ایک ہوٹل میں سیلفیاں بناتے رہے جنہیں قندیل بلوچ نے بلاتاخیر فیس بک پر اپ لوڈ کر دیا،مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ رمضان کے سارے روزے رکھے گی اس کے علاوہ وہ عمران خان سے ملنا چاہتی تھی ۔


میں پی ٹی آئی علما ونگ کا صدر ہوں ملاقات کیلئے اس نے مجھ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی جس پر میں نے ان کو ہوٹل میں بلایا ۔ ہوٹل کی لابی میں ہی ہماری ملاقات ہوئی وہیں ہم نے افطاری بھی کی ۔اس نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ کچھ تصاویر بنوانا چاہتی ہوں ،میں نے اس کی اجازت دیدی۔


دوسری طرف قندیل بلوچ نےمفتی صاحب کی باتوں کا مختلف جواب دیا اور ان کے موقف کوغلط قرار دے کر کہا ہے مجھے مفتی صاحب نے دعوت دی کہ آئیے افطاری ساتھ ہی کریں ۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق قندیل کا کہنا تھا کہ مفتی صاحب نے یہ بھی کہا کہ میں عید کے چاند سے پہلے آپ کے چہرے کو دیکھنا چاہتا ہوں جس پر میں نے انہیں کہا کہ مفتی صاحب آپ تو چھپے رستم نکلے ۔ بلا شبہ آپ تو م عالموں کے قندیل بلوچ ہیں ۔ میری اس بات کا مفتی عبد القوی صاحب نے بالکل برا نہیں منایا ۔