نوشہرہ، لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

  • August 15, 2016, 10:13 pm
  • Breaking News
  • 4.81K Views

اسلام آباد۔ رسالپور پولیس نے انٹرنیٹ کے ذریعے لڑکیوں کو دوستی کا جھانسا دے کر بلیک میل کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرکے ایک لڑکی کو بازیاب کرالیا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون، منشیات اور نائن ایم ایم پستول برآمد کرلی گئی ہے۔ نوشہرہ میں انٹر نیٹ پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے اور مبینہ زیادتی کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ ملزم ایک لڑکی کو اغوا کرکے لے جا رہا تھا۔ مغوی لڑکی نے رشکئی انٹرچینج پر پولیس کو دیکھ کر شور مچادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کا گینگ انٹرنیٹ پر لڑکیوں سے دوستی کرتا اور پھر ان کی تصاویر حاصل کرکے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لڑکیوں کی 800 تصاویر برآمد کی گئی ہیں۔