مودی کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ،بھارت کی کھلی دھمکیوں کا جارحانہ جواب دیناجانتے ہیں‘پرویز مشرف

  • September 21, 2016, 8:35 pm
  • Breaking News
  • 106 Views

دوبئی(ڈیلی آزاد ویب ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ بھارت یاد رکھے گا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی کھلی دھمکیوں کا جارحانہ جواب دینا پاکستان بہتر طور پر جانتا ہے۔ مودی کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ۔ وہ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے ۔ پاکستان کو چیلنجز کا جرات کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں نہ اٹھائیں تو کیا کریں امریکہ پاکستان کو نظر انداز کررہا ہے ۔ معاملہ اٹھانا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ۔ بھارت نے برہان وانی کے بعد 80کشمیریوں کو شہید کیا ۔ بھارت بغیر ثبوتوں کے الزام تراشی کرتا رہتا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت بے انتہاء ظلم ڈھا رہا ہے ۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں پاکستانی مارے گئے ۔
اس واقعے میں بھارتی فوج کا حاضر سروس کرنل ملوث نکلا سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزموں کی حوالگی کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔ بھارت پاکستان میں علیحدگی کی تحریکوں کو ہوا دیتا ہے ۔ واجپائی ، منموہن امن چاہتے تھے اور مذاکرات میں سنجیدہ تھے مگر مودی کا رویہ جارحانہ ہے ۔ وہ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں ۔ جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع ملنی چاہیے ۔ جنرل راحیل شریف ملک میں مجھ سے زیادہ مقبول ہیں