حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی دعوئوں تک محدود ہے‘جے ٹی آئی نظریاتی

  • September 26, 2016, 1:39 pm
  • Education News
  • 99 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے صوبائی کنوینر حافظ محمد اصغر حریری، ڈپٹی کنوینر فضل الرحمان، معاونین حافظ سید نور، نذیراحمد و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے صوبے کے اکثر سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور دیگر سہولیات میسر نہیں سرکاری تعلیمی اداروں کے کھنڈرات میں تبدیلی کے بعد صوبے میں پرائیویٹ سکولوں نے طلباء کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کا بیڑہ اٹھایا جس میں خاطرخواہ کامیابی بھی حاصل ہوئی اور صوبے میں خواندگی کی شرح میں بہتری دیکھنے میں آئی لیکن موجودہ صوبائی حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے محض اخبارات تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اداروں کو لوٹنے اور ان کے طلباء کے مستقبل کو ضائع کرنے کے لئے بلوچستان ا یگز ا مینیشن اسسمنٹ کمیشن اور بلوچستان ایجوکیشن فا ئو نڈ یشن کے نام سے دو ادارے بنائے گئے جن کا مقصد محض پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو فیسوں اور رجسٹریشن کے نام پر لوٹنا ہے اور ان کے طلباء کو غیر معیاری بورڈ جس کا ہر رزلٹ متنازع ہوتا ہے کے شکنجے میں دینا ہے انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی نظریاتی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء کے مستقبل کو تباہ کرنے والے ہر فیصلے کیخلاف پرائیویٹ اسکول مالکان کے شانہ بشانہ احتجاج کرے گی۔