لورالائی یونیورسٹی تعلیمی حب ثابت ہوگی، جامعہ کی ترقی میں اساتذہ کا کردار قابل تعریف ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان

  • September 26, 2016, 1:53 pm
  • Education News
  • 378 Views

لورالائی یونیورسٹی تعلیمی حب ثابت ہوگی، جامعہ کی ترقی میں اساتذہ کا کردار قابل تعریف ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان
لورالائی25ستمبر: لورالائی یونیورسٹی تعلیمی حب ثابت ہوگی ۔ اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے لیے کوشاں ہیں ، جامعہ کی ترقی میں اساتذہ کا کردار قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان نے لورالائی یونیورسٹی کے زیر تعمیر بلڈنگ کے معائنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جامعہ کی عمارت اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جامعہ کے مختلف شعبوں میں طالبعلم تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔ طلباء کو مختلف شعبوں میں داخلہ دیا گیا ہے ۔ ان شعبوں میں تعلیم، کمپیوٹر سائنس ، کامرس اور دیگر شعبے شامل ہیں نئے شعبہ جات کی شمولیت پر کام ہور ہاہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جامعہ کی ترقی میں فیکلٹی ممبرز کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ جامعہ لورالائی میں اس وقت کئی سینئر اور تجربہ کار اساتذہ کی خدمات لی جارہی ہیں ۔ یونیورسٹی کے طلباء کو پر سکون ماحول فراہم کیا جارہا ہے یہاں کے طلباء نہایت ذہین اور قابل ہیں یہاں سے فارغ ہونے والے طلباء اپنے اپنے شعبوں میں ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ جامعہ کے عمارت کا کام زیر تکمیل ہے ۔ بلڈنگ کی تعمیر کے دورا ن اس بات کا خاص خیال رکھا جارہا ہے کہ استعمال ہونے والا میٹریل معیاری اور پائیدار ہو ۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کی ترقی کے لیے دن رات کام کیا جارہا ہے اور انشاء اللہ لورالائی یونیورسٹی بہت جلد صوبے کے بہترین جامعات میں شمار ہوگی