اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ بتول اسدی کا تعلیمی اداروں کا دورہ

  • October 1, 2016, 2:12 pm
  • Education News
  • 410 Views

کوئٹہ(خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داوٴد خان خلجی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ بتول اسدی نے سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات اور اساتذہ کی کمی اور عملے کی حاضری کے حوالے سے کوئٹہ کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا ۔تاکہ ایسے سرکاری تعلیمی اداروں جن میں سہولیات کی کمی ہے انہیں پورا کیا جاسکے اور عملے کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کے عمل میں لائی جاسکے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی سر برائی میں جائزہ اجلاس بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔جن میں محکمہ تعلیم کے آفیسران بھی شرکت کرتے ہیں۔ان اجلاسوں کی سفارشات مزید کارروائی کیلئے صوبائی محکمہ تعلیم کو ارسال کی جاتی ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پرانتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بتول اسدی ،مجسٹریٹس ببرک خان ،محمد حسین ملک عنایت کاسی اور ظفر علی پر مشتمل مختلف ٹیموں نے سرکاری پرائمری ،مڈل اورہائی سکولوں کادورہ کیا جن میں گورنمنٹ بوائزہائی سکول شہید شفیق احمد خان ،سنڈیمن سکول،ہائی سکول یٹ روڈ ،پرنس روڈ،اسپیشل ہائی سکول،گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول کلی تر خہ،فیض آباد،فقیر آباد،منوجان روڈ ہدہ،سینٹرل جیل ہدہ،کلی سبزل ،جناح روڈ،گورنمنٹ گرلز پرائمری ،مڈل ،ہائی سکول کلی سبزل،گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول کلی شادی خان ،کلی پائندخان اور کلی خیزی شامل ہیں جہاں پر اساتذہ اور عملہ غیرحاضر پایا گیا جس پر ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی معطلی اور تنخواہ کی کٹوتی کیلئے صوبائی محکمہ تعلیم کومراسلہ بھیجوا دیاگیا ہے۔