یکم اکتوبر بزرگوں کا عالمی دن

  • October 1, 2016, 2:16 pm
  • World News
  • 103 Views

پاکستان سمیت دنیا بھر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بزرگوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد بزرگ افراد کی ضروریات‘ مسائل اور تکالیف کے بارے میں معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا اور لوگوں کی توجہ بزرگ افراد کے حقوق کی طرف دلواناہے۔

بزرگ شہریوں کا عالمی دن اس لئے بھی منایاجاتا ہے کہ ریٹائرڈ ، عمر رسیدہ اور بزرگ افرادکو زندگی کے آخری ایام میں درپیش مشکلات ، مسائل ، پریشانیوں سے نئی نسل کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ بزرگ شہریوں کوعمر کے آخری حصہ میں کسی قسم کے احساس محرومی سے نجات دلا سکیں ۔

اس دن کی مناسبت سے تقریبات‘ سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں معاشرے کے ضعیف افراد کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

پاکستان جیسے مسلم معاشرے میں بھی بڑی تیزی کے ساتھ بزرگوں کو دارلکفالہ اور دارلامان جیسی جگہوں پر چھوڑ کر جانے کے رجحان میں تیزی آئی ہے اور لوگ اپنے بزرگوں سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں ایسی صورت حال میں اس قسم کے دنوں کو منانا عوام کی جانب سے ایک اچھا اقدام قرار دیا گیا ہے۔