دس محرم کاجلوس‘ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات کرلیے

  • October 11, 2016, 2:17 pm
  • Breaking News
  • 141 Views

کوئٹہ(خ ن) سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس ٹریفک کوئٹہ کے ایک پریس ریلیزکے مطابق کوئٹہ میں 12اکتوبر کو10 محرم الحرام کا جلوس برآمد ہوگا جلوس کے روٹ کی طرف کسی بھی قسم کی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہ ہوگی اور روٹ کی طرف جانے والی تمام سڑکیں اورملحقہ گلیاں مکمل طور پر بند رکھی جائیں گی اس لئے جلوس کی مناسبت سے امسال بھی ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات کئے ہیںمسجد روڈ سے لیاقت بازار کی طرف،مسجد قندھاری کراس سے میزان چوک کی طرف، پرنس مسجد ون وے سے جنکشن چوک کی طرف، پٹیل روڈ سے پرنس روڈ کی طرف، پٹیل گوردت سنگھ روڈ کراس سے پرنس گوردت سنگھ کراس کی طرف، گھوڑا ہسپتال میکانگی روڈ سے سفیر مسجد چوک کی طرف ،کیمبرج کالج خدائیداد روڈ سے سفیر مسجد چوک کی طرف، گلستان روڈ سے زونکی رام روڈ کی طرف، کاسی صادق شہید کراس سے کاسی روڈ کی طرف ، قلندر مکان کاسی روڈ سے نیچاری روڈ کی طرف ، اور کاغان ہوٹل سے لیاقت بازار کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا راستہ بند رہے گا علاوہ ازیں ، علمدار روڈ، لیاقت بازار، عبدالستار روڈ، آرٹ سکول روڈ، پیر ابولخیر روڈ، میر خلیل الرحمن روڈطوغی روڈ اور ان علاقوں کی طرف آنے والی تمام ملحقہ گلیوں میں بھی ہر طرح کی پارکنگ /ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا اس دوران کواری روڈ، پٹیل روڈ،مسجد روڈ، فاطمہ جناح روڈ،جناح روڈ ،زرغون روڈ ، گلستان روڈاور انسکمب روڈپر متبادل کے طور پر ٹریفک چلتی رہے گی۔ ان تمام علاقوں میں ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔