کوئٹہ ٗسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا

  • November 8, 2016, 10:33 pm
  • Breaking News
  • 288 Views

کوئٹہ ٗسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا
مخصوص تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے ٗمحکمہ داخلہ بلوچستان
کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن نے بھی تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا
کوئٹہ(این این آئی) محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مخصوص تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے اس لئے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے کیلئے معطل کردی جائیں۔ڈی ای او کوئٹہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر اسکولوں کی سیکیورٹی ناگزیر ہے ٗاس لئے اسکولوں کی حفاظت پر مامور اہلکار اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور بغیر شناخت کسی بھی شخص کو اسکول میں داخل نہ ہونے دیا جائے ٗاسکول میں داخل ہونے کے بعد کسی بھی طالب علم کو باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔دوسری جانب کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن نے بھی تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ٗ آئی ٹی اور ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق تدریسی عمل کو جزوی معطل کردیا گیا ہے اسی لئے طلبہ و طالبات کیلئے یونیورسٹی بسیں نہیں چلائی گئیں۔