ہرنائی میں ریلوے برج پر کام کرنے والے مزدوروں پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ،3مزدور شہید،وزیر اعلی بلوچستان

  • December 6, 2017, 1:09 am
  • Breaking News
  • 388 Views

کوئٹہ:ہرنائی میں ریلوے برج پر کام کرنے والے مزدوروں پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے 3مزدور شہید ہو گئے ،وزیر اعلی بلوچستان اوردفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وفاقی کابینہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں پر پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہر نائی میں ریلوےبرج پرکام کرنیوالے مز وروں پر پرحملہ دہشت گردی کی وحشیانہ واردات ہے مجرموں کا پیچھا کرکے ا نہیں کیفر کردارتک پہنچایاجائیگا۔بزدل دہشت گردوں نے بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بناکر ریاستی اداروں کوبلوچستان کی تعمیروترقی سے روکنے کی گھناونی کوشش کی ہے۔دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں بلوچ حقوق کے نام نہاد علمبرداربلوچستان کی تعمیرو ترقی کیلئے کام کرنیوالوں پر ہی حملہ آورہیں۔این ایل سی کی ریر نگرانی تین ارب سے زائد کی لاگت سے سبی تاہرنائی تباہ حال ریلوے ٹریک و تنصیبات کی تعمیرکاکام آخری مراحل میں ہے ۔برسوں سے بند سبی ہر نائی ریلوے سیکشن کی بحالی علاقے کےلئے خوش حالی اور ترقی کے بند دروازے کھول دیگی حملوں اوردشواریوں کے باوجود کام جاری رکھیں گے۔
وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام ملوث عناصر کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،مزدوروں اور بےگناہ لوگوں کونشانہ بنانیوالے سخت ترین سزاکے مستحق ہیں