بی اے بی ایس سی کے ضمنی امتحانات14اپریل سےشروع ہونگے

  • April 11, 2018, 11:02 am
  • Education News
  • 106 Views

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کنٹرولر امتحانات جامعہ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک ترین نےجنگ کو بتایا کہ بی اے بی ایس سی کے ضمنی امتحانات14اپریل سے شروع ہونگے،تمام امیدوار اپنی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں صوبے بھر میں40سینٹرز بنائے گئے ہیں ،وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجاوید اقبال کی ہدایت پرویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،ڈپٹی کنٹرولر محمد اسلم شاہوانی سمیت دیگر ان ٹیموں میں شامل ہونگے،نقل کی روک تھام کے لئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں ،اور اگر کوئی امیدوار نقل کرتاہواپکڑاگیا تو اس کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی،اسی طرح عملے کے خلاف بھی قواعد وضوابط کے مطابق کارروئی ہوگی ،ا ،نہوں نے کہا کہ جن جعلی امیدواروں کو پکڑاجائے گا، ان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں 3سال تک امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ نقل کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور امتحانات میں غیرقانونی ذرائع استعمال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور اگر امتحانی عملہ ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف قواعد وضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی نھوں نے کہا کہ نقل پاس لوگ معاشرے کا عضومعطل بن کر رہ جاتے ہیں یہاں تک کہ ایم۔اے پاس نوجوان نائب قاصد کی نوکری کے لئے امیدواروں میں شامل دیکھے گئے

ہیں۔ بی ایس سی کے ڈگری ہولڈر اپنے بچوں کو ابتدائی جماعتوں کے سائنس کی کتاب نہیں پڑھاسکتے۔ کیونکہ انکی ڈگری نقل کی مرہون منت ہوتی ہے اگر طلبہ کو نقل کا آسرا نہیں ہوگا تو وہ پورا سال اپنی تعلیم پہ توجہ مرکوز رکھے گا اس طرح ہم اپنا اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا سکیں گے۔