سابق حکومت نے عوامی مسائل کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی،منظور کاکڑ

  • April 18, 2018, 5:15 pm
  • Political News
  • 272 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ریونیو منظور خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں 40 ارب روپے سے صرف میٹرو بنتا ہے جبکہ ہمارا پورا ترقیاتی بجٹ 60 ارب روپے ہے ،جو بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری ملازمتوں اور ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد کرنا افسوسناک ہے ، یہ بات انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، منظور خان کاکڑ نے کہا کہ سابق حکومت نے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ، جبکہ موجودہ حکومت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا ہے جس کے اثرات عوام کو جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے ، انہوں نے کہا کۂ الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں اور ترقیاتی منصوبوں پر پابندی لگادی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن سے 10یا 15دن قبل پابندی لگائی جاتی تو ٹھیک تھا لیکن 2 ماہ پہلے پابندی سمجھ سے بالاتر ہے ،الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے عدالت سے رجوع بھی کیا ہے امید ہے کہ انصاف ملے گا،انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک رکھا سی پیک کی مد میں خطیر رقم آئی وہ بھی صرف پنجاب تک محدود رہے