صوبائی وزیر تعلیم کی ڈاکٹر شگفتہ اقبال سے ملاقات ، مطالبات جائز تسلیم

  • April 19, 2018, 1:47 pm
  • Education News
  • 740 Views

کوئٹہ(پ ر)صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود نے پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال کو اپنے دفتر بلاکر ان سے گھر خالی کرنے کے دوران غیر شائستہ رویئے پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن عبداللہ جان ٗ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ زاہد بھی موجود تھے۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نے ڈاکٹر شگفتہ کے دونوں مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ گریڈ 21پر عملدرآمد کیلئے جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا اور اے کیٹگری گھر کیلئے کیس ایس اینڈ جی اے ڈی کو بھیجا جائے گا صوبائی وزیر تعلیم نے ڈاکٹر شگفتہ کو گاڑی دینے کے بھی احکامات جاری کئے جس پر جلد عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں گاڑی فراہم کر دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شگفتہ اقبال نے صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود ٗ سیکرٹری عبداللہ جان اور ڈائریکٹر کلیم اللہ زاہد کا بھی شکریہ ادا کیا۔