مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ (رجسٹرڈ) میں تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے سالانہ امتحانات شرو ع

  • April 19, 2018, 5:55 pm
  • Education News
  • 136 Views

کوئٹہ (آن لائن )مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ (رجسٹرڈ) میں تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے سالانہ امتحانات شرو ع گئے ہیں 150طلباء نے شرکت کی جبکہ تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے تحت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ میں 03 مئی کو 50 طالبات شرکت کرینگی اس موقع پر مہتمم مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ مفتی محمد حیات القادری اور ناظم تعلیمات مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ مولانا محمد اقبال قادری نے کہا کہ تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے زیر سایہ ملک بھر کے دینی مدارس شب و روز دینی خدمات میں کوشاں ہیں تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کی وجہ سے مدار س کوملک میں بھر میں اعلیٰ مقام حاصل ہے تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستا ن کے تحت ملک میں سالانہ امتحانات شروع ہیں اور مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کا حصہ ہے مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ کو عرصہ 45 سال ہوگئے ہیں قائم ہوئے جو دین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ کی دینی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں شہادۃ العالمیۃ فی العلوم العربیۃ والاسلامیۃ کے سال دوم میں فضلاء سے باقاعدہ عصری علوم کی یونیورسٹیز کی طرز پر تحقیقی مقالہ لکھوایا جاتا ہے، جس کے لیے ایک خاص میکنزم کے تحت سینکڑوں غیر محقق عناوین جاری کئے جاتے ہیں اور فوقانی مدارس کے سینئراساتذۂ کرام کی نگرانی میں تحقیقی مقالہ تحریر کروایا جاتا ہے۔