صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز جاری رہا

  • April 19, 2018, 5:56 pm
  • Weather News
  • 498 Views

کوئٹہ (آن لائن )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز جاری رہا پہاڑوں پر برفباری اور بارش سے شدت میں اضافہ ہو گیا اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارشوں نے میٹرو پولٹین کارپوریشن کے صفائی کے حوالے سے اور کیسکو کے بجلی کی بندش کے حوالے سے پو کھول دیئے بارش سے گٹر ابل پڑے سیوریج کا نظام بری طرح ناکام ہو گیا گندا پانی اور کچرہ سڑکوں پر بہنے لگا بارش کے بعد شہر تاریکی میں ڈوب گیا جس سے لو گوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا گزشتہ روز سے کوئٹہ صوبے کے مختلف علاقوں میں شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ تواتر کیساتھ جاری ہے کوئٹہ شہر اور صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں پہاڑوں اور زیارت میں پہاڑوں پر برفباری اور مختلف علاقوں میں گرچ چمک کیساتھ بارش ہوئی گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے سمنگلی میں 17 ملی میٹر ، شیخ ماندہ میں9.6 ملی میٹر، قلات میں 2 میٹر، پنجگور میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے شمالی علاقوں میں گرچ چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے حالیہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد کوئٹہ میں کم سے کم درجہ60 ڈگری سینٹی گریڈ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ اور ژوب میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا حالیہ بارشوں نے کوئٹہ شہر میں میٹرو پولٹین کارپوریشن کے حکام کے صفائی کے حوالے سے بلند وبانگ دعوؤں کا پول کھول دیا ہے بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے گٹر ابل پڑے گندگی سڑکوں پر بہنے لگی جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے جس کی وجہ سے تعفن پھیلنے لگا جس سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا واضح رہے کہ میٹرو پولٹین کارپوریشن کی جانب سے شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے50 کروڑ روپے سے زائد کی مشینری خریدنے کے باوجود صفائی کی صورتحال جوں کے توں ہے اور نا لیاں نالے بند ہے وزیراعلیٰ بلوچستان اس کا نوٹس لے بارش کے باعث کیسکو کی کارکردگی کا بھی پول کھل گیا باران رحمت کے بعد بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا مختلف علاقوں کے گریڈ ٹرپ کرنے سے شہر میں تاریکی پھیل گئی عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ بارش کے باعث صفائی کی صورتحال کا نوٹس لے کر شہریوں کو ان مسائل سے نجات دلائی جائے تاکہ بجلی بلا تعطل شہریوں کو مل سکے اور صفائی کی صورتحال بہتر ہو سکے۔