فیس بک پر لائکس خریدنا اور پوسٹ بوسٹ کرنا حرام ہے

  • April 19, 2018, 6:12 pm
  • Science & Technology News
  • 160 Views

”فیس بک پر لائکس خریدنا اور پوسٹ بوسٹ کرنا حرام ہے کیونکہ۔۔۔“ معروف عالم دین نے فیس بک استعمال کرنے والے مسلمانوں کو بڑا جھٹکا دیدیا، ایسا کرنا کیوں حرام ہے؟ جان کر ہر کوئی سوچنے پر مجبور ہو جائے گا

قاہرہ (ویب ڈیسک) فیس بک پر لائکس حاصل کرنے کی دوڑ میں سب ہی شریک ہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لائکس اور شیئر ملیں مگر مصر کے ایک عالم دین نے جعلی لائکس خریدنے اور پوسٹ بوسٹ کرنے کو حرام قرار دیدیا ہے۔

مصر کے مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلی لائکس خریدنا اور پوسٹ بوسٹ کرنا بے ایمانی کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنا اسلام میں حرام ہے۔ فیس بک پر پوسٹ بوسٹ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ فیس بک پیسوں کے عوض زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی پوسٹ پہنچاتے ہیں اور لائکس، کمنٹس اور شیئرز حاصل کرتے ہیں۔

آج کل سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا استعمال تقریباً ہر برانڈ ہی کرتا ہے کیونکہ یہ ایک بہترین ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی بات یا پراڈکٹ پہنچانے کا بہترین ذریعہ بن چکا ہے۔

بہرحال مصری مفتی کے مطابق ایسا کرنا بے ایمانی اور دھوکہ دہی ہے اور جعلی لائکس خریدنا یا پوسٹ بوسٹ کرنے سے حقیقی حالات کی ترجمانی نہیں ہوتی اور اصل حالات لوگوں کے سامنے نہیں آتے، اس لئے ایسا کرنے کو دھوکہ دہی اور غیر اخلاقی قرار دینا چاہئے۔