اداکار ساجد حسن پیپلز پارٹی میں شامل

  • April 22, 2018, 8:50 pm
  • Political News
  • 500 Views

پاکستان ٹی وی اور فلم کے نامور اداکارساجد حسن نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں صوبائی وزیر نثار کھوڑ و ودیگر کی موجودگی میں ساجد حسن نے پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ وہ عام کارکن کی حیثیت سے پی پی میں شامل ہورہے ہیں،بطور سیاستدان پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر ایوب کھوسہ سمیت شوبز سے وابستہ دیگربڑے نام بھی موجود تھے ،ساجد حسن نےپی ٹی وی اور نجی چینل کے کئی مشہور ڈرامہ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔