ڈالر 30 پیسے مزید مہنگا ہو گیا

  • April 23, 2018, 5:13 pm
  • Business News
  • 374 Views

کراچی کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔

کرنسی ڈیلرز کا مزید کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 30 پیسے اضافے کے بعد بلندترین سطح 118روپے50پیسےپرپہنچ گیا، جبکہ انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکافرق2روپے88پیسےپرپہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نےاوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں مسلسل اضافے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی بینک نے اس سلسلے میں فاریکس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔