سونے کی قیمت میں استحکام

  • April 23, 2018, 5:15 pm
  • Business News
  • 216 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عالمی منڈی سمیت صوبائی دارالحکومت کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا،بلوچستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کوئٹہ کے مطا بق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا1336ڈالر کی سطح پر فروخت کیا گیا جبکہ صوبائی دارالحکومت کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط دس گرام 51642روپے فی تولہ60250روپے میں فروخت ہوا جبکہ تولہ چاندی700روپے میں فروخت کی گئی۔