ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن کل منایا جائیگا

  • April 24, 2018, 4:31 pm
  • Health News
  • 181 Views

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن کل منایاجائیگا،اس موقع پر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز ، ورکشاپس، سیمینارز کا بھی انعقاد کیاجائیگا جس سے ماہرین طب سمیت مختلف مکاتب فکر کی شخصیات خطاب کریں گی نیز ملیریا کے پھیلائو کی وجوہات، ابتدائی علامات ، تشخیص اور علاج و تدارکی اقدامات اور پرہیز کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی جائیگی۔