تحریک انصاف کے تین ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

  • April 27, 2018, 9:53 am
  • Political News
  • 261 Views

لاہور:
تحریک انصاف خیرپختونخوا اسمبلی کے تین ارکان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی تین وکٹیں اڑا دیں، پی ٹی آئی کے تین ناراض ارکان اسمبلی پی پی کے جیالے بن گئے، تحریک انصاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان اسمبلی زاہد درانی ،عبیداللہ مایار اور نگینہ خان نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے زاہد درانی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے فاؤنڈر ممبر تھے ہم نے پارٹی کو ایک مقام تک پہنچایا، ہم پر الزامات لگائے گئے لیکن ہم نے ان کی وضاحت کی تاہم پھر بھی کوئی کمیٹی والا ہم سے ملنے نہیں آیا۔

عبید اللہ مایار کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں اور بھی بہت سے ساتھی ہیں جو پیپلز پارٹی میں آنا چاہتے ہیں ہم پیپلز پارٹی میں بطور ورکر کام کرنے کے خواہش مند ہیں جب کہ ہمارے خلاف پی ٹی آئی نے جو ایکشن لیا اس کی اب کوئی اہمیت نہیں۔

اس موقع پر نگینہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو نوٹس جاری کیے ہیں اس میں کچھ واضح نہیں لکھا، پی ٹی آئی کے بہت سے ایم پی ایز ان سے نالاں ہیں ہمیں مختلف جماعتوں سے آفرز ہیں لیکن ہم پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اور ان کے ساتھ کام کریں گے۔