اضی میں برتن دھونے والے پاکستان نژاد امریکی ویمبلے اسٹیڈیم خریدیں گے

  • April 27, 2018, 10:02 am
  • Sports News
  • 512 Views

لندن:
پاکستان نژاد امریکی امیر کبیر شاہد خان 800 ملین ڈالرز میں ویمبلے اسٹیڈیم کی ملکیت حاصل کرنے والے ہیں۔

کبیر شاہد خان 800 ملین ڈالرز میں ویمبلے اسٹیڈیم کی ملکیت حاصل کرنے والے ہیں، انھوں نے ایف اے کو اس کی سب سے بڑی بڈ دی تھی۔

پاکستان سے امریکا جاکر سوا ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ڈش واشنگ کا کام کرنے والے شاہد خان اپنی انتھک محنت کی وجہ سے اب دنیا کے 217 ویں امیر شخص ہیں، ان کی اپنی 170 ملین ڈالر کی پُرتعیش کشتی موجود ہے، وہ ایک امریکی نیشنل فٹبال لیگ ٹیم اور انگلینڈ کی فلہم ٹیم کے بھی مالک ہیں۔