اسلامیہ گرلز کالج کااعزاز

  • April 30, 2018, 10:50 am
  • Education News
  • 282 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے زیراہتمام نعت خوانی اورحسن قرات کے مقابلے کوئٹہ کے گرلز اینڈ بوائز کالجز کے درمیان منعقد ہوئے جس میں اسلامیہ گرلز کالج کی عدینہ قدیر نے نعت خوانی کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی جس پر اسٹیٹ بنک کی جانب سے بنک کے چیف منیجر کوئٹہ ساجد حسین نے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا کوئٹہ میں ہونےوالے انٹرنیشنل کیمپس فارسٹیڈیز کے زیراہتمام کوئز پروگرام میں اسلامیہ گرلز کالج کی طالبہ حرا احمدعلی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی کوئز پروگرام کی شریک اسلامیہ گرلز کالج کی طالبہ عابدہ خان نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی اس کامیابی پر انٹرنیشنل کیمپس فارسٹیڈیز کی جانب سے ان طالبات کو نقد انعام بالترتیب دس ہزار اور پانچ ہزار روپے اورسرٹیفکیٹ سے نوازاگیا پرنسپل اسلامیہ گرلز کالج محترمہ مہ جبین نے ان طالبات کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔