رمضان میں پھل اور سبزیوں کی قلت کا خدشہ

  • May 2, 2018, 8:49 pm
  • National News
  • 152 Views

رمضان میں کراچی والوں کے سر ایک اور خطرہ منڈلانے لگا، پانی اور بجلی پہلے سے نہیں، اب پھل فروٹ بھی نہیں ملیں گے، بجلی کی بندش سے پریشان سبزی اور فروٹ منڈی کی انتظامیہ نے ہڑتال کی دھمکی دیدی، کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے یکم رمضان کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

کراچی کی سبزی اور فروٹ منڈی انتظامیہ نے بجلی بحال نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے 6 ماہ سے بجلی کاٹی ہوئی ہے۔

آصف احمد نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے معاہدہ کیا تھا کہ ایک ماہ میں بجلی کے میٹر لگائیں گے تاہم 4 ماہ گزر گئے اب تک میٹر نہیں لگے، ہم 16 ماہ قبل کے الیکٹرک کو 9 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کا اطلاع کرچکے ہیں کہ فروٹ اور سبزی منڈی کے تاجروں کے مطالبات نہ مانے گئے تو یکم رمضان المبارک کو سبزی منڈی بند کردیں گے۔