عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان اسی ماہ متوقع

  • May 3, 2018, 10:20 pm
  • National News
  • 743 Views

صدرِ مملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت کے بعد عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان اسی ماہ متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کی تیاریاں تیز کر دیں، نئی حلقہ بندیوں اور نئی ووٹرز لسٹوں کی تیاری کےعلاوہ پولنگ کے عملے کی تربیت بھی آخری مراحل میں ہے ۔

ضلعی ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کا نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا ، پہلی بار قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے لیے الگ الگ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیے جائیں گے