چیف جسٹس ے پٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں کا نوٹس لینے کا عندیہ دے دیا

  • May 8, 2018, 11:40 am
  • Breaking News
  • 409 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں کا نوٹس لینے کا بھی عندیہ دے دیا۔

سپریم کورٹ میں موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد غیر منصفانہ ٹیکسز کا نوٹس لینے کا بھی عندیہ دے دیا۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو میں پٹرول اور ڈیزل کی طرف بھی آﺅں گا، پوچھا جائے گا کہ پٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس لیا جارہا ہے۔