ایف ایس سی کے پریکٹکلز 11مئی سے شروع ہونگے

  • May 9, 2018, 10:16 am
  • Education News
  • 450 Views

ایف ایس سی کے پریکٹکلز 11مئی سے شروع ہونگے

کوئٹہ ایف ایس سی کے پریکٹکلز 11مئی سے صوبے بھرمیں شروع ہونگے رول نمبر سلپ متعلقہ امتحانی مراکز کو بھجوا دی گئی ہیں،تفصیلات کے مطابق کنٹرولر امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے بتایا کہ ایف ایس سی کے پریکٹکلز 11مئی سے صوبے بھرمیں شروع ہونگے رول نمبر سلپ متعلقہ امتحانی مراکز کو بھجوا دی گئی ہیں اور طلباء انپے ا متحانی مراکز سے آج ہی رول نمبر سلپ وصول کرلیں نہ ملنے کی صورت میں 10مئی کو بورڈ آفس سے رابطہ کریں پریکٹلز کا شیڈول بھی تمام امتحانی مراکز کو بھجوا دیا گیا ہے پریکٹیکلز ایگزامینرز کے تعیناتی کے آرڈر بھی متعلقہ پروفیسرز کو ان کے پتے پر بھجوا دئیے گئے ہیں آرڈرنہ ملنے کی صورت میں بورڈ سے رابطہ کریں یا براہ راست آکر اپنے آرڈر وصول کریں