جو وعدے کیے ایک ایک کر کے سب پورے کیے، نواز شریف

  • May 12, 2018, 4:02 pm
  • Political News
  • 298 Views

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے ایک ایک کر کے سب پورے کیے۔

ملتان کے قاسم باغ میں ن لیگ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج 66 ویں پیشی بھگت کر ملتان آیا ہوں اور ملتان کے عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے آج پورا ملتان ہی جلسہ گاہ بن گیا ہے اور دوسرے کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب ان کا ہے تو عوام خود بتا دیں کہ وہ کس کے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جنوبی پنجاب میں جتنا پیار ملا ہے تو دل کرتا ہے باقی زندگی یہاں گزار دوں، جتنا انسانوں کا سمندر آج دیکھا ہے پہلے نہیں دیکھا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی محاذ والوں کے ساتھ ایک لاڈلہ بھی بیٹھا تھا، ان کو کہتا ہوں آؤ دیکھو یہ ہے جنوبی پنجاب، 2018 کے انتخابات میں جنوبی پنجاب نواز شریف کے پیچھے محبت بھرا پیغام لے کر کھڑا ہوگا۔