میٹرک رزلٹ کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے نتائج اس ماہ کے آخر تک متوقع ہے: کنڑولر امتحانات

  • May 15, 2018, 7:06 pm
  • Education News
  • 358 Views

میٹرک رزلٹ کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے
نتائج اس ماہ کے آخر تک متوقع ہے: کنڑولر امتحانات
کوئٹہ( پ ر)کنٹرولر امتحان بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیت اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباداللہ غرشین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کی تیاری کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، اور نتائج اس ماہ کے آخر تک متوقع ہیں، پیپرز کی مارکنگ معیاری طریقے سے کرائی گئی ہے، اور ماہر اساتذہ کی نگرانی میں مارکنگ ہوئی اور جہاں پر ہمارے مارکنگ سنٹر تھے وہاں موقع پر ہی پیپر کی انٹری کی گئی ہے، اور اس کے بعد سُپر چیکنگ بھی کرائی گئی ہے، کہ کہیں کوئی غلطی انٹری تو نہیں ہوئی، اور اب رزلٹ کی فائنل انٹری پر کام ہو رہا ہے ، جو انشاء اللہ مئی کے آخر تاک مکمل رزلٹ کا اعلان کیا جائیگا، جس طلباء نے محنت کی اور اچھے پیپر حل کئے اُن کو صلہ ملے گا، اور انکی مکمل حوصلہ افزائی ہو گی