ایم اے، ایم ایس سی2017ء کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرنے کی تاریخوں کا اعلان

  • May 16, 2018, 1:00 pm
  • Education News
  • 326 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جامعہ بلوچستان نے ایم اے، ایم ایس سی2017ء کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ28مئی مقرر کی گئی ہے دگنا فیس کے ساتھ 4جون اور تین گنا فیس کے ساتھ 11جون تک فارم جمع کئے جاسکیں گے ایم اے فیل پارٹ ون اور ٹو کے امیدوارو ں کیلئے5700 روپے الگ الگ ، ایم اے فیل کمپوزٹ امیدواروں کیلئے7000روپے، ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹو فیل امیدواروں کے لئے 5450روپے الگ الگ ،ایم ایس سی فیل کمپوزٹ کیلئے5600 روپے، اور ایم اے، ایم ایس سی پرائیویٹ فیل امیدواروں کیلئے 1000روپے فی پیپر فیس مقرر کی گئی ہے ۔