علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلے کے منتخب امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کردی

  • May 16, 2018, 1:01 pm
  • Education News
  • 389 Views

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2018ء میں پیش کئے گئے ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے منتخب امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کردی اور منتخب امیدواروں کو مطلوبہ داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے ان کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں۔ داخلے کے منتظر امیدوار اپنے نام کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ میرٹ لسٹ سے بھی کرسکتے ہیں۔جن پروگرامز کی میرٹ لسٹ جاری کردی کئی ہیں ان میں پی ایچ ڈی ٗ ایم ایس/ایم فل /ایم ایس سی آنرز ٗ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے ٗ بی ایس پروگرامز ٗ ایم ایس سی) شماریات فزکس ٗ ریاضی ٗ کیمسٹری ٗ سوشیالوجی ٗ مائیکروبیالوجی ٗ ای پی ایم ٗ ماس کمیونیکیشن ٗ سسٹین ایبل انوائرمینٹل ڈیزائن ٗ انوائرمینٹل سائنس اور باٹنی شامل ہیں۔