بلوچستان میں پشتون بلوچ روایات میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے، منطور کا کڑ

  • May 19, 2018, 5:15 pm
  • Political News
  • 419 Views

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ومشیر وزیراعلیٰ برائے ریونیو منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایک طرف جمہوریت کے کا چمپئن بن کر دعوے کئے جاتے ہیں تو دوسری طرف ایوان کے تقدس کو پامال کیا گیا جمہوری روایات کی پاسداری نہ کرنے والوں نے جمہوری کا مذاق اڑایا موجودہ حکومت نے عوام کے امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ جب یہ لوگ اقتدار میں تھے تو جمہوریت کے دعویدار بن جا تے تھے مگر اب بد قسمتی سے اقتدار جانے کے بعد ان کے حواس پاختہ ہو گئی اور ایوان میں جو شور شرابا اور جمہوری روایات کی پامالی کی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایک طرف جمہوریت کا چمپئن بن کر دوسرے کو جمہوریت سکھاتے ہیں جبکہ دوسری طرف احتجاج کی آڑ میں جس طرح ایوان کا مذاق اڑایا گیا ہماری سر شرم سے جھک گیا بلوچستان میں پشتون بلوچ روایات میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے مگر ان لو گوں نے جس طرح اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے جمہوریت کا مذاق اڑایا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ معافی کے لائق نہیں ہے اور ان کے خلاف موثر کا رروائی کی جائے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس اور موجودہ حکومت نے عوام کے امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کیا ہے اور بجٹ سے عوام کو ریلیف ملے گی ہم سمجھتے ہیں کہ جن لو گوں نے بجٹ کو مسترد کیا ہے ان کے دور میں بھی اپوزیشن اور خاص کر پشتون علاقوں سے منتخب ہونیوالے اراکین کیساتھ جو ناانصافیاں کی گئی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اور ان کے علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کٹ لگا کر اپنے منظور نظر افراد پر تقسیم کر دیتے تھے۔