نقل کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ،عباد اللہ غرشین

  • May 23, 2018, 9:27 pm
  • Education News
  • 408 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کنٹرولر امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ سید عباداللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کیونکہ نقل ایک موذی مرض کی طرح ہے اور اس کے قلع قمع کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کے خلاف جہاد کیا جائے۔ یہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو کھوکھلا کررہی ہے اور دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقل عقل کی موت ہے اس سے محنتی اور قابل طلباء کی حوصلہ شکنی اور حق تلفی ہوتی ہے اور محنتی طلباء مایوسی کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں معیاری تعلیم کو فروغ دیا جائیگا۔