علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اعلامیہ

  • May 23, 2018, 9:27 pm
  • Education News
  • 238 Views

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میٹرک ٗ ایف اے اور بی اے پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات کو کتابوں اور درسی مواد کی ترسیل کا عمل جاری ہے ٗ اب تک 2 لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد طلبہ کو کتب ارسال کی جاچکی ہیں ٗ میٹرک پروگرام کے 80۔ہزار طلباکو ٗ ایف اے کے ایک لاکھ پانچ ہزار اور بی اے پروگرام کے 74۔ہزار طلبہ کو کتابیں ارسال کی جاچکی ہیں۔ شعبہ مینلگ کے انچارج کے مطابق سمسٹر بہار2018ء میں ریکارڈ داخلے ہوئے ہیں اور ترسیل کتب کا کام بروقت مکمل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کتابوں کی ترسیل کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی واضح ہدایات دی ہیں اور اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے ایک ٹائم فریم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ شیڈول کے اندر ترسیل کتب کے عمل کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے شعبہ ترسیل کتب نے کام ہنگامی بنیادوں پر تیز کردیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں میٹرک ٗ ایف اے اور بی اے پروگرامز میں داخل تمام طلبہ و طالبات کو کتابوں کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا جائے گا جبکہ جون کے دوسرے ہفتے سے پوسٹ گریجویٹ اور ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز کی کتابوں کی ترسیل کا عمل شروع کردیا جائے گا۔