پانچ سالوں کے دوران بلوچستان میں کرپشن کے نئے ریکارڈ تو ضرور قائم کئے گئے

  • May 26, 2018, 6:46 pm
  • Political News
  • 432 Views

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ اختتام پذیر حکومت میں شامل قوم پرستوں جماعتوں نے عام آدمی کے مسائل پر توجہ دئیے بغیر مفاد پرستی کی سیاست کی گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بلوچستان میں کرپشن کے نئے ریکارڈ تو ضرور قائم کئے گئے تاہم فلاح عامہ کا کوئی بڑا منصوبہ زمین پر معروض وجود میں نہیں آسکا سیاست کو نظریاتی چنگل سے آزاد کرکے خاندانی وراثت بنا دیا گیا اور کسی بھی عہدے کے حصول کو پارٹی کرتا دھرتاوں کی خاندانی وابستگی سے جوڑ کر ایک ایسی دکانداری کی شکل دے دی گئی جو مخصوص خاندان تک محدود رہی بلوچستان میں قوم پرستی کی سیاست دم توڑ چکی عوام ان کی حقیقت سے بخوبی واقف ہوچکے بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور عوام کے ووٹ کا تقدس بہتر طور پر جانتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار عجب خان میاں خیل۔ سید محمد ایوب آغا ۔محمد میاں خیل ۔ ثنا اللہ بادیزئی ۔ سید ظہور آغا۔ اور احمد خان اچکزئی کی ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان ۔ ملک خدابخش لانگو اور صوبائی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری شبیر احمد بھی موجود تھے منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ قوم پرستی کے نام پر مفادات کی سیاست کرنے والوں کو عوام پہچان چکے ہیں اور قوم پرستی کے لبادے میں ملبوس ان کی اصلیت واضح ہو چکی ہے اب عوام ان کے خالی خولی عمل سے مبرا نعروں سے عاجز آچکے ہیں اور مثبت سیاسی تبدیلی کے خواہاں ہیں بلوچستان میں روایتی سیاست کی تبدیلی کا آغاز بی اے پی کی تشکیل دے ہو چکا اور آئندہ عام انتخابات میں صوبے بھر سے بلوچستان عوامی پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کر کے حکومت سازی کی پوزیشن میں ہوگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی اے پی کے صوبائی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری شبیر احمد نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے گی اور سیاسی خود مختاری کی بدولت اب بلوچستان کے فیصلے راونڈ بنی گالی یا بلاول ہاس کے بجائے بلوچستان میں ہی ہونگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے عوام کی وہ نمائندہ جماعت ہے جس میں شامل ہر فرد جذبہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہے اور یہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بی اے پی بھر پور کامیابی حاصل کر کے حکومت سازی کی پوزیشن میں ہوگی اور انشااللہ بلا شراکت غیرے بلوچستان میں حکومت بنائے گی ۔