بلوچستان کاشہرتربت آج ملک کاگرم ترین شہررہا۔تربت میں پارہ50ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا

  • May 29, 2018, 3:59 pm
  • Weather News
  • 522 Views

کوئٹہ(آن لا ئن)ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی گرمی کا زور بڑھنے لگا گزشتہ روز بلوچستان کاشہرتربت آج ملک کاگرم ترین شہررہا۔تربت میں پارہ50ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا محکمہ موسمیات کے مطابق تربت میں گزشتہ روزسب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا محکمہ موسمیات کے مطابق یہ رواں موسم گرماکے دوران تربت میں آج گرم ترین دن تھابلکہ اگر یہ کہاجائے کہ آج کادن ملک بھر میں گرم ترین دن تھاتو غلط نہ ہوگا بلوچستان کے دیگراضلاع لسبیلہ اور سبی بھی آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48اورسبی میں 47ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیامحکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں بھی شدید گرمی کی لہربرقرار رہنے کاامکان ظاہر کیاہے شدید گرمی کے دوران طویل بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں اور روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہری اور دیہی علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں کیسکو حکام بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ لو گوں میں پائی جانیوالی تشویش اورمشکلات کاازالہ ہو سکے۔