قوم پرستوں نےاسلامی واخلاقی روایات کا جنازہ نکال دیا، جمعیت نظریاتی

  • June 2, 2018, 5:31 pm
  • Political News
  • 181 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نےگزشتہ روز صوبائی اسمبلی کی اختتامی نشست میں خواتین اراکین اور انکےساتھ پیش آنے والے گستا خانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد پشتون اور بلوچ قوم پرست اراکین اسمبلی نے صوبے کی ثقافتی ٗاخلاقی اور اسلامی روایات کا جنازہ نکال دیا پچھلے چنداجلاسوں میں مسلسل پینل آف چیئرپرسن کے ارکان کے ساتھ مردارکان کا رویہ نہایت غیر شاستگی اور بداخلاقی پر مبنی تھا مذکورہ قوم پرست ارکان کے رویے کی وجہ سے مشیر خزانہ نے استعفیٰ بھی دیا انہوںنے کہاکہ صوبے کے پشتون بلوچ معاشرے میںخواتین کا بڑا مقام ہے اور انکے ہر جگہ اسلامی اقدار اور قبائلی روایات کے مطابق عزت کے ساتھ برتائو کیا جائے لیکن افسوس کہ نام نہاد پشتون اور بلوچ قوم پرست ارکان اسمبلی نے اخلاقیات اورقبائلی روایات کاجنازہ نکال کرکے بداخلاقی اور بدمزگی کی تمام حدیں پار کر دیں۔