بلوچستان عوامی پارٹی ہر اس محب وطن فرد کی جماعت ہے جو وطن عزیز سے محبت کرتا ہے

  • June 5, 2018, 6:54 pm
  • Political News
  • 219 Views

کوئٹہ( آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام پسماندہ طبقات کو فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کرکے ترقی کے پائیدار اہداف کا حصول ممکن ہے اقلیتوں خواتین اور نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شامل کرکے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے بلوچستان عوامی پارٹی ہر اس محب وطن فرد کی جماعت ہے جو وطن عزیز سے محبت کرتا ہے نفرتوں لسانیت اور بنیاد پرستی کی سیاست دم توڑ چکی ہے عوام اپنے مسائل کا مداوا چاہتے ہیں آئندہ عام انتخابات میں میں بی اے پی بلوچستان سے بھر پور کامیابی حاصل کر کے حکومت سازی کی مستحکم پوزیشن میں ہوگی اور انشااللہ عوام کو گڈ گورننس شفافیت اور جوابدہی پر مبنی ایک مثالی حکومت دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی سیکریٹریٹ میں خواتین یوتھ اور نوجوانوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں قد آور سیاسی و قبائلی شخصیات سے لیکر ایک عام آدمی کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام بی اے پی کی عملی جدوجہد و پروگرام سے متفق ہیں اور روایتی سیاسی جماعتوں سے عاجز آچکے ہیں بلوچستان کے سیاسی و زمینی حقائق و حالات دیگر صوبوں سے قطعی مختلف اور توجہ طلب ہیں بلوچستان کی احساس محرومیوں کے خاتمے کے لیے فیصلہ سازی کے عمل میں موثر سیاسی نمائندگی شرط اول ہے تاہم بدقسمتی سے اسلام آباد اور لاہور بیسڈ پولیٹیکل لیڈر شپ کو بلوچستان کے حقیقی مسائل سے کوئی سروکار نہیں اور نہ ہی باہر کی سیاسی جماعتوں نے حقیقی طور پر بلوچستان کے دکھ درد کو سمجھنے کی کبھی سنجیدہ کوشش کی بلوچستان کے عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت کا دیرینہ خواب بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل کی صورت میں پورا ہوا ہے بی اے پی اس سیاسی خلا کو پر کرے گی جو دیگر سیاسی جماعتوں کی عدم توجہی کے باعث پیدا ہوا مختصر وقت میں بلوچستان عوامی پارٹی کی مقبولیت ہر اس محب وطن فرد کے لیے باعث صد افتخار ہے جو بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کا خواہاں ہے بلوچستان کے تمام قبائل طبقات اور افراد پر مشتمل یہ نمائندہ جماعت عوام کا حقیقی سیاسی پلیٹ فارم ہے جو آگے جا کر کر مزید وسعت اختیار کرے گا اور پاکستان بھر کے عوام کی موثر و حقیقی نمائندگی کا فریضہ سرانجام دے گا ۔