آنے والی نسلوں کوگلوبل وارمنگ کے اثرات سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں

  • June 5, 2018, 7:06 pm
  • Weather News
  • 308 Views

چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق نے کہاہے کہ آنے والی نسلوں کوگلوبل وارمنگ کے اثرات سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں،گلوبل وارمنگ کے خطرات سے بچنے کیلئے بروقت منصوبہ بندی کرنا ہوگا، پلاسٹک کے استعمال سے آلودگی بڑرہی ہے، اس سے سمندری حیات پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ماحولیات پرنس احمد علی بلوچ، اور سیکریٹری ماحولیات عبدالصبور کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے،چیف سکیریٹری نے تقریب میں شرک بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی کو سانس لینے کیلئے کم سے کم سات درخت آکسیجن کی وافر مقدر فراہم کرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ زیادہ زیادہ درخت اور پودے لگائے جائیں تاکہ فضا میں موجودآلودگی کم ہوسکے، انہوں نے کہا کہ پانی کو ضیاع سے بچانے کیلئے کم سے کم استعمال کیا جائے،کم قیمت والے درخت لگائیں جو کہ کم پانی جذب کریں اس سے ماحول خوبصورتی اور انسانی صحت کو تحفظ بھی ملے گا،اس موقع پر پرنس احمد علی کاکہناتھا کہ 5کا دن عالمی سطح پر لوگوں میں شعور وآگاہی پھیلانے کیلئے منایا جاتا ہے یہ دن بڑی اہمیت کاحامل ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دن بد ن ٹمپریچر بڑھ رہا ہے جوکہ انسانی صحت کیلئے کافی حد تک نقصاندہ ہے اور اس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں،ہمیں چاہئے کہ جنگلات کا تحفظ یقینی بنانے سمیت زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں،اس موقع پر سیکریٹری ماحولیات عبدالصبورکاکڑکاکہناتھا کہ اس دن کی مناسبت سے پلاسٹک کی آلودگی کیخلاف اسکول کے بچوں کی مددسے شہر میں پلاسٹک ختم کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں گے تاکہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں کاسامنا بھی کرسکیں اس موقع پر ڈی جی ماحولیات کیپٹن (ر) محمد طارق زہری کا کہنا تھا پاکستان میں موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کے لےئے اب عوام ناواقف ہے پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہر طرح کوششیں جارہی گزشتہ دو سالوں سے اب تک کافی حد تک کامیابی بھی مل ہی ہیں ۔