اساتذہ کی موثر پیشہ ورانہ تربیت طلباء کی تدریس پر اثر انداز ہونی چاہیے ،سیکرٹری تعلیم

  • June 5, 2018, 7:16 pm
  • Education News
  • 300 Views

کوئٹہ(پ ر) صوبائی ادارہ برائے تربیت اساتذہ بلوچستان میںپیڈا گوجی پر مشتمل تربیتی پروگرام کے تحت ایس ایس ٹیز کی چھ روزہ تربیت کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی مہمان خصوصی سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نور الحق بلوچ تھے۔ تقریب میں تربیت میں شریک خواتین و مرد اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم نور الحق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے تربیت کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ چھ روزہ تربیت کی افادیت کو سمجھتے ہوئے لگن کا مظاہرہ کریں تاکہ تربیت مکمل ہونے پر پیشہ ورانہ مہارت میں بہتری محسوس کر سکیں اور طلبا ء کو شرکاء کی تربیت سے استفادہ ہوکیوں کہ اساتذہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں مستقبل کے معماروں کی صحیح سمت میں رہنمائی اساتذہ ہی کی ذمہ داری ہے۔سیکرٹری تعلیم نے محکمہ تعلیم کی طرف سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی پر اٹھائے گئے اقدامات ا کے بارے میں تفصیلاً خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے تربیت کے شرکاء سے امید کا اظہار کیا کہ وہ حاصل شدہ علم کو بچوں تک منتقل کرنے کی بھر پور کوشش کریں تاکہ مستقبل کے معمار اچھی تعلیم حاصل کر کے معاشرے میں بااثر کردار ادا کرسکیں۔ڈائریکٹر پائٹ محمد دائود خان توخئی نے خطاب کرتے ہوئے پائٹ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 ء میں اب تک کئی تربیتی پروگراموں


میں ہزاروں اساتذہ کرام کو پیشہ ورانہ تربیت کامیابی سے فراہم کی گئی ہے اور آئندہ کے پروگراموں پر بھی روشنی ڈالی۔ڈپٹی ڈائریکٹرٹریننگ پائٹ طارق حسین بلوچ نے اساتذہ کی معیاری ٹریننگ اور ان کی ضروریات کے بارے میں تفصیلاً سحر انگیز گفتگو کرتے ہوئے ادارہ پائٹ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور آئندہ مزید بہتری کا اعادہ کیا۔ دریں اثناء سیکرٹری محکمہ تعلیم نور الحق بلوچ نے پائٹ میں جاری تربیتی پروگرام کی کلاسوں کا دورہ کیا اور ماسٹر ٹرینرز اور تربیتی اساتذہ سے تربیت پروگرام کے متعلق سوالات پوچھے اور اطمینان کا اظہار کیا۔